ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اسمبلی انتخابات کیلئے اتحاد بنانے کو تیار گوا کانگریس

اسمبلی انتخابات کیلئے اتحاد بنانے کو تیار گوا کانگریس

Sat, 16 Jul 2016 19:34:21  SO Admin   S.O. News Service

پنجی16جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)گواکانگریس نے 18جولائی کو اپنے پارٹی اراکین اور ریاست کمیٹی کی مشترکہ میٹنگ بلائی ہے۔آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اس اجلاس میں یکساں سوچ والی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنانے پرفیصلہ ہوگا۔گوا کانگریس کے ترجمان سنیل کواتھنکرنے بتایاکہ اجلاس کی صدارت ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر لیجنہو فلیریو کریں گے۔اجلاس میں پارٹی سے منسلک تمام تنظیمیں،ریاستی کانگریس کمیٹی اور پارٹی اراکین آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اتحاد بنانے کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ جون مہینے کے وسط میں کل ہند کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ ریاست کے دورے پرآئے تھے اورتبھی انتخاب سے قبل اتحادپربحث شروع ہوئی تھی۔کواتھنکرنے کہاکہ پیر کو ہم اسی بحث کو آگے بڑھائیں گے۔اس کے بعد تمام ارکان کی رائے درج کی جائے گی اور اسے پارٹی ہائی کمان کو بھیجا جائے گا۔بسوجت چتیرج رانے، جینیفر منسیریٹ، دگمبر کامت، پاڈرنگ مڈکیکر، ایلکسو ریگنالڈو لریکو سمیت بڑی تعداد میں کانگریسی رکن اسمبلی اتحادبنانے کی مانگ کو عوامی طور پرجتا چکے ہیں۔رانے نے تو دھمکی دی تھی کہ اگر کانگریس آئندہ گوا اسمبلی انتخابات میں اکیلی لڑے گی تووہ پارٹی چھوڑ دیں گے۔سال 2012میں گوا انتخابات میں کانگریس کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گوامیں مارچ 2017سے پہلے انتخابات ہونے ہیں۔


Share: